اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان نے آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کرلیا

08 Dec 2024
08 Dec 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان نے اگلے ماہ آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ ( جو گیس خریداری کی ذمہ دار ہے) ملک میں گیس کی طلب اور رسد کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے آج ایک ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، جبکہ بورڈ پیر کو دوبارہ بیٹھے گا، جس میں آزربائیجان کی پیش کش کی منظوری دی جائے گی۔

اس اقدام نے سرکاری حلقوں میں بہت سے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ ایک جانب حکومت مقامی پروڈیوسرز سے سپلائی کم کرنے کو کہہ رہی ہے اور سسٹم میں گیس کی بھرمار کی وجہ سے قطر کی طرف سے سستی ایل این جی کی ترسیل کو بھی 2026 تک موخر کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ بجلی کی طلب میں کمی کی وجہ سے اس وقت ملک میں گیس کی فراوانی ہوچکی ہے،  جس کی وجہ سے حکومت نے قطر سے گیس منگوانے کو موخر کررکھا ہے اور مقامی پیداوار میں بھی کمی کی ہوئی ہے، پی ایل ایل کے ایک بورڈ ممبر نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مقامی پیداوار میں کمی کرکے مہنگی ایل این جی امپورٹ کرنے پر  وضاحت کی ضرورت ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے