08 Dec 2024
(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے مدارس بل پر مشاورت کر لی۔
چھٹی کے روز وزیر اعظم شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے لئے جاتی امرا لاہور پہنچے اور ان سے دو گھنٹے سے زائد تک ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران مدارس بل پر مشاورت ہوئی اور وزیر اعظم نے دورہ سعودی عرب سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی جبکہ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف سے ان کے مشیر رانا ثناء اللہ نے بھی ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی جبکہ وزیر اعظم سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بھی ملاقات کی جس میں پنجاب کے امور سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔
علاوہ ازیں شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔