08 Dec 2024
(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھتے ہی مہنگائی میں بھی اضافہ ہو گیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹر شاکس جاری ہیں، آٹا، چینی، گڑ، شکر اور پتی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، مارکیٹ میں چائے کی پتی میں 20 روپے کلو اضافہ، 1920 روپے کلو ہو گئی، چینی بھی 140 روپے کلو ہو گئی، 560 روپے کلو والا سرف 580 روپے کا ہو گیا، آٹے کا تھیلا 1760 روپے کا ہو گیا۔
شہریوں کا کہنا ہے مہنگائی کنٹرول سے باہر ہوتی جا رہی ہے، گھر کا کچن چلانا اب مشکل نہیں ناممکن ہو گیا ہے۔
صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کی جائیں تاکہ عوام کو اس مہنگائی کی لہر سے ریلیف مل سکے۔