اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے زراعت اور زرعی مشینری کی برآمدات میں اضافہ

08 Dec 2024
08 Dec 2024

(لاہور نیوز) زرعی برآمدات میں پاکستان کی جانب اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے زراعت اور زرعی مشینری کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اور مشرقی افریقہ کے درمیان زرعی تجارت میں نئی بلندیوں تک پہنچنے کی حکومتی کوششیں کامیاب ہو گئیں۔

پاکستان  نے مشرقی افریقہ کو ٹریکٹرز برآمد کر کے تجارتی برآمدات میں اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، حال ہی میں پاکستانی ٹریکٹرز کی ابتدائی کھیپ افریقی ملک تنزانیہ پہنچی۔

پاکستانی حکام کی کوششوں سے کینیا-تنزانیہ کی ’’مسائی ٹریکٹا کمپنی‘‘ تنزانیہ میں پاکستانی زرعی مشینری کے فروغ اور رسائی میں شراکت دار ہے۔

پاک ٹریکٹرز ہاؤس کمپنی سے درآمد کئے گئے پاکستانی ٹریکٹرز کی آمد سے مشرقی افریقہ میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، یہ کامیابی پاکستان کی عالمی تجارتی شراکت داریوں کو بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

پاکستان کے مینوفیکچرنگ شعبے میں استحکام، افریقی مارکیٹ میں پاکستان کی مضبوط اقتصادی موجودگی کے باعث ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں سے مستقبل میں تجارتی تعلقات اور شراکت داریوں کی راہیں ہموار ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے