اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچانے والے ملک دشمن ہیں: گورنر پنجاب

07 Dec 2024
07 Dec 2024

(لاہورنیوز) گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچانے والے ملک کے دشمن ہیں۔

گورنرپنجاب سلیم حیدر خان نے بنوں کے علاقے خیبر میں خوراج کے خلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن زوہیب الدین کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، گورنر پنجاب نے ملک و قوم کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہید کیپٹن کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ ملک پر اپنی جان نچھاور کرنے والے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں، شہداء کا مقدس لہو رائیگاں نہیں جائے گا، شہداء اور ان کے ورثاء پوری قوم کا فخر ہیں، پاک فوج کے ایک بہادر شہید آفیسر کے اہل خانہ سے ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ملکی سلامتی کی بنیاد ہیں، شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سرحدوں پر ملک و قوم کی حفاظت پر کھڑے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ہمارے شہداء کی یاد گاروں کو نقصان پہنچانے والے ملک کے دشمن ہیں۔

گورنر پنجاب  کا کہنا تھا کہ سیاست کی آڑ میں ہماری فورسز کے خلاف نوجوان نسل کو گمراہ کرنا قبول نہیں، پاک فوج ہمارا فخر ہے ،دہشتگردی کی جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہیں، پاک فوج کی تنصیبات، شہداء کی یاد گاروں کی بے حرمتی اور زہر اگلنے والوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے