(لاہور نیوز) ہفتہ بھر سستا رہنے کے بعد برائلر پھر مہنگا ہو گیا، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی استحکام نہیں۔
ہفتے کے آخری دن چکن کا مہنگا ہونا معمول بن گیا، 417 روپے میں 22 روپے کا اضافہ، قیمت 439 روپے کلو مقرر ہو گئی، صافی برائلر گوشت 550 روپے کلو تک بک رہا ہے۔
سبزیوں کے دام بھی تیز ہو گئے، سرکاری ریٹ لسٹ میں 2 سبزیوں کے دام بڑھ گئے، پیاز کی سرکاری قیمت 135 روپے پرچون بازاروں میں 180 روپے میں بکنے لگا، ٹماٹر 105 کی سرکاری قیمت کے بر عکس 140 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا، لہسن چائنہ کی 630 روپے کے بجائے 780 روپے کلو میں فروخت جاری ہے، مارکیٹ میں ادرک 550 روپے اور کریلے 180 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔
شہری کہتے ہیں ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول ہیں۔
پھلوں میں سیب کالا کولو 320 روپے کلو، کیلا درجہ اول 160 روپے درجن اور انار بدانہ 800 روپے میں بیچا جا رہا ہے۔