(لاہور نیوز) پاک چین تجارتی کانفرنس سے نئی شراکت داریوں کا آغاز، ایس آئی ایف سی ملک کی اقتصادی ترقی اور عالمی شراکت داریوں کو فروغ دینے میں مصروف عمل ہے۔
چین اور پاکستان دونوں ممالک ٹیکنالوجی منتقلی، تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط کرنے میں سرگرم عمل ہیں، کانفرنس میں 40 سے زائد چینی کاروباری اداروں کے نمائندوں اور 100 سے زائد پاکستانی کاروباری افراد نے شرکت کی۔
چین کے کاروباری نمائندوں نے مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں کی مصنوعات کا تعارف پیش کیا جبکہ پاکستانی کاروباری افراد نے شاندونگ کی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
دونوں فریقین نے متعدد منصوبوں پر ابتدائی مذاکرات اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ دونوں ممالک نے معلومات کے تبادلے اور وسائل کے اشتراک سے پاکستانی مارکیٹ میں توسیع اور تعاون پر زور دیا۔
شاندونگ کے کاروباری اداروں نے 8 ویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو میں بھی شرکت کی اور پاکستان کی ساحلی پٹی کو آف شور ونڈ انرجی اور قابل تجدید توانائی کے لئے موزوں قرار دیا۔