اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

صوبائی وزیر صنعت و تجارت سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی امور پر گفتگو

06 Dec 2024
06 Dec 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے ملاقات کی۔

پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات میں پنجاب اور امریکا کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ کے امور پر بات چیت کی گئی، صوبائی وزیر  نے سرمایہ کاری اور معیاری فنی تعلیم کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع بارے بھی بتایا اور کہا کہ امریکا پاکستان کا بڑا تجارتی پارٹنر ہے تاہم دوطرفہ تجارتی تعاون بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

چودھری شافع حسین نے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ میں امریکا کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے، پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، سولر پینلز کی پنجاب میں مینوفیکچرنگ اور الیکٹرک وہیکلز کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کیلئے قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی بنایا جا رہا ہے، خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر  نے کہا کہ پنجاب کی ٹیکنیکل یونیورسٹیوں میں انرولمنٹ بڑھانے کے لئے ایکٹ میں تبدیلی کی جارہی ہے، ٹیوٹا کے اداروں، لیبز اور کورسز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، ٹیوٹا کا پرفارمنس اور فنانشل آڈٹ کرایا جا رہا ہے۔

چودھری شافع حسین نے کہا کہ چیف منسٹر سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بچوں کو آئی ٹی کے شارٹ کورسز مفت کروائے جارہے ہیں، ٹیوٹا کے اداروں میں تربیت مکمل کرنے والوں کیلئے جاب پلیسمنٹ کا بھی بندوبست کیا گیا ہے، بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔

امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات اور بزنس فسیلیٹیشن سینٹرزکے قیام کو سراہا، پنجاب کے سیاحتی اور تاریخی مقامات قابل دید ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے