اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سیاسی استحکام کیلئے جماعتیں سرجوڑ کر بیٹھیں: رانا ثنا اللہ

06 Dec 2024
06 Dec 2024

(لاہور نیوز) مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے لیے جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ سیٹ اپ کو وقت دیا جائے، آج پاکستان اکنامک بحران سے نکل آیا ہے، اس کو ہٹا دیں، اس کو لے آئیں ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے سیاسی جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھیں، جب تک سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گے، سیاسی استحکام نہیں آئے گا، ملک کو قومی حکومت نہیں، سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔

مشیر سیاسی امور  نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے سیاسی ڈائیلاگ شروع کرنا ہے، ادارے نے تو کلیئر کر دیا تھا کہ ڈائیلاگ سیاسی جماعتوں نے کرنے ہیں، رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا سے مجھے ہمدردی ہے، کچھ لوگ سسٹم کے لاڈلے ہوتے ہیں وہ لاڈیاں کرتے ہیں، سسٹم کے لاڈلے سے گھبراہٹ نہیں ہونی چاہیے، فیصل واوڈا سسٹم سے باہر نہیں جا سکتے، ان  کو سینیٹر بنا کر ہم بھول گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا نے ہمیں اپنی یاد تو دلانی ہے، میں وزیر اعظم سے کہوں گا فیصل واوڈا کو بلائیں اور ان کا خیال کریں، مولانا فضل الرحمان کا گلا دور کر دیں گے، مذاکرات کی مشروط پیشکش کے بعد بات چیت کیسے ہو سکتی ہے۔

مشیر سیاسی امور کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ جیلوں میں ہیں ان کی رہائی عدالتوں سے ہونی ہیں، یہ بتائیں 278 لاشیں کہاں ہیں جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ قتل کیا گیا ہے، ہم  نے مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا، اگر سول نافرمانی کی تحریک چلائی گئی تو وہ بری طرح ناکام ہو گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے