اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دہشت گردی ناسور، خاتمے کیلئے ہمارا عزم پختہ ہے: وزیر اعظم

06 Dec 2024
06 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی ناسور بن چکی ، خاتمے کیلئے ہمارا عزم پختہ ہے۔

پاکستان نیول وار کالج لاہور میں ساتویں میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ہر طرح کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پاک بحریہ کے بہادر افسر اور جوان پاکستان کی سمندری حدود کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں بلیو اکانومی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، بلیو اکانومی سے ہی ہماری ترقی و خوشحالی ممکن ہے، گوادر کی بندرگاہ ایک مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے ہمارا عزم پختہ ہے، امن و امان کو یقینی بنانے کے حوالے سے ایپکس کمیٹی کے اجلاس ہوئے، ملک میں فول پروف سکیورٹی چاہتے ہیں تاکہ لوگ اپنی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت ختم کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف روزانہ قربانیاں دے رہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار افراد شہید ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، 2018 میں ہم  نے ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر دیا تھا، بدقسمتی سے دہشت گردی کے ناسور  نے اب دوبارہ سر اٹھایا ہے۔

محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ سمندری وسائل سےاستفادہ کے لیے اقدامات کر رہی ہے، دوست ملک چین بھی بحری شعبے میں بھرپور تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے