اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ن لیگ کل بھی پنجاب کی سب سے بڑی پارٹی تھی، آج بھی ہے: عظمیٰ بخاری

06 Dec 2024
06 Dec 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کل بھی پنجاب کی سب سے بڑی پارٹی تھی اور آج بھی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل مسلم لیگ ن  نے شیخوپورہ کے ضمنی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی، ساڑھے 22 ہزار کی لیڈ سے مسلم لیگ ن نے شیخوپورہ کی سیٹ جیتی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ جب جب انہوں  نے فساد کی کال دی لوگوں  نے مسترد کیا، لوگوں کو 50، 50 ہزار دے کر وفاق سے لڑنے کیلئے لایا جاتا ہے، کل پاکستان کے اداروں کے خلاف بیانیے کو مسترد کیا گیا، پنجاب کے لوگ فساد کیلئے باہر نہیں نکلتے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مختلف پروگرامز کے ذریعے خدمت کی سیاست کر رہی ہیں، لوگوں کو کسان کارڈ، سپرسیڈرز، الیکٹرک بائیکس مل رہی ہیں، مریم نواز  نے 30 ہزار سکالرشپس بچوں کو دیئے، سکالر شپ پروگرام کیلئے 68 ہزار طلبہ نے درخواستیں دی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیا ہے، بچوں کے ہاتھوں میں سکالر شپس دیئے، کیلوں والے ڈنڈے نہیں، تمام بچوں کو میرٹ پر سکالر شپس ملے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے ہر گلی، محلے کو صاف کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے، ایک لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوئیں، نئی مشینری خریدی گئی ہے، آج فری سولر پروگرام کی لانچنگ کر دی گئی ہے، جس کا آج باقاعدہ افتتاح کیا ہے، پنجاب کے لوگ آن لائن پورٹل پر اپلائی کر سکیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے پہلے بھی 14 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا تھا، آج سولر پروگرام کے بعد لوگ مستقل مستفید ہوں گے، لوگوں کو ایک لاکھ سولر سسٹم دیئے جائیں گے، آئندہ گرمیوں سے پہلے تمام لوگوں کے گھروں پر سولر موجود ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی گورنمنٹ نے بھی بجلی یونٹ پر ریلیف دیا ہے، اس سولر پروگرام سے وفاق کو بھی ڈیڑھ ارب روپے کی بچت ہو گی، وزیر اعلیٰ چائنہ سے واپسی پر سولر ٹیوب ویلز کا بھی افتتاح کرنے جا رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے