اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کا افتتاح کر دیا

06 Dec 2024
06 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

صوبائی سیکرٹری انرجی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے صارفین آج سے ہی ایس ایم ایس یا آن لائن پورٹل پر گھر بیٹھے مفت سولر پینل کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں، سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا، 100یونٹ ماہانہ بجلی صرف کرنے والے 52 ہزار 19صارفین کو 550 واٹ کا مفت سولر سسٹم دیا جائے گا، 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو 1100 واٹ کا سولر سسٹم مفت ملے گا۔

سیکرٹری انرجی نے بتایا کہ پنجاب کے بجلی صارفین فری سولر پینل سکیم کے لئے 8800 پر ایس ایم ایس بھیج کر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، سی ایم فری سولر پینل سکیم کی رجسٹریشن کیلئے پورٹل "cmsolarscheme.punjab.gov.pk" پر آن لائن بھی اپلائی کیا جا سکتا ہے، صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ نمبر سے تصدیق کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم میں شفافیت کے لئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی، مفت سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی جائے گی، سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کے لئے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57 ہزار ٹن کاربن کا اخراج کم ہو گا، فری سولر پینل سکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہو گا۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فری سولر پینل سکیم کا مقصد عوام کو مہنگی بجلی سے مستقل ریلیف دینا ہے، فی یونٹ 14 روپے سبسڈی سے پنجاب کے 73 لاکھ صارفین مستفید ہوئے، صوبے کے وسائل عوام کی سہولت اور ریلیف کے لئے ہی خرچ ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے