اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزارت خزانہ آئندہ 3 سال میں مہنگائی کی شرح 7 فیصد تک لانے کیلئے پرعزم

06 Dec 2024
06 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزارت خزانہ نے آئندہ تین سال کے دوران ڈیٹ سسٹین ابلیٹی اینالسز رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ 3 سال میں مہنگائی کی شرح 7 فیصد تک لائی جائے گی، مالی سال 2025 میں مہنگائی کی شرح 23.4 سے کم کر کے 12 فیصد پر لائی جائے گی، مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح کم کر کے 7.5 فیصد جبکہ 2027 میں مہنگائی کی شرح مزید کم کر کے 7 فیصد پر لائی جائے گی۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 3 سال میں معاشی ترقی کی شرح 3.6 فیصد سے بڑھ کر 5.5 فیصد تک جا سکتی ہے جبکہ آئندہ 3 سال میں پرائمری بیلنس 1.02 سے کم ہو کر معیشت کے 0.5 فیصد پر آنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں معیشت میں قرضوں کا حصہ کم کر کے 68.6 فیصد پر لایا جائے گا، مالی سال 2026 میں قرضوں کا حصہ 67.8 فیصد اور 2027 میں معیشت میں قرضوں کا حصہ 66.6 فیصد تک لایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے