06 Dec 2024
(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق دودھ فروشوں نے لاہور میں دودھ کی قیمت 180 روپے سے بڑھا کر 200 روپے جبکہ دہی کی قیمت 200 سے بڑھا کر 220 اور 230 روپے کلو کر دی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے فی کلو تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے سے متعلق دودھ فروشوں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ لاگت بڑھ گئی ہے اس لئے قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔
دوسری جانب دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔