اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محسن نقوی کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم سے ملاقات،ورلڈ کپ جیتنےپر ایک کروڑکا چیک پیش کردیا

05 Dec 2024
05 Dec 2024

(ویب ڈیسک)چیئرمین پی سی بی نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں ایک کروڑ روپے انعام کا چیک پیش کردیا۔

تفصیلا  ت کے مطابق فاتح قومی ٹیم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی دعوت پر پی سی بی کے دفتر پہنچی۔ اس موقع پر انہوں نے پی سی بی کی طرف سے کھلاڑیوں کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا جبکہ دو کروڑ روپے کے جو اخراجات ہوئے ان کی ادائیگی بھی بذریعہ چیک کی گئی۔

ملاقات کے دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ ہم نے کم وقت میں اپنی ٹیموں میں چیزیں بہتر کرنے کی کوشش کی ہے، سی ای او کو کہہ دیا ہے کہ ہم اونر شپ دیں گے، جس طرح انڈر 19، پاکستانی شاہین اور ویمن کرکٹ اہم ہے اس طرح ہمارے لیے بلائنڈ کرکٹ بھی ہے، تمام کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں گے، کھلاڑیوں کو کوئی بھی مدد درکار ہوگی انہیں فراہم کریں گے، امید ہے آپ لوگ آگے آنے والے میچز بھی اسی طرح جیتیں گے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سمیت دیگر بڑے ایونٹس آگے آرہے ہیں امید ہے اللہ تعالیٰ اس میں بھی ہمیں کامیاب کرے گا۔انہوں بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعریف کی اور کہا کہ آپ لوگ ایونٹ میں سات کے سات میچز جیتے اور ناقابل شکست رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے