کھیل
انڈین کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کا پارٹنر شپ فارمولہ مسترد کر دیا: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
05 Dec 2024
05 Dec 2024
(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کا پارٹنرشپ فارمولہ بھارتی بورڈ نے مسترد کردیا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے پارٹنر شپ فارمولہ قبول نہیں، واضح رہے کہ پی سی بی نے اگلے 3 سال تک پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی تجویز دی تھی، پاکستان نے بی سی سی آئی سے تحریری ضمانت مانگی تھی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کا معاملہ حل نہ ہونے پر آئی سی سی بورڈ ممبران کی میٹنگ آج ہونے کا امکان ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بورڈ میٹنگ میں شرکت کیلئے آج دبئی روانہ ہوں گے۔
