05 Dec 2024
(لاہورنیوز) نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ساڑھے 19 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔
رپورٹ کےمطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ 2024-25 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیاہے،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر ایک ارب 18 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی رقم کی وصولی دسمبر کے بلوں میں کی جائے گی، اضافے کا اطلاق تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور پری پیڈ کنزیومرز پر ہوگا۔
