اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز معاملے پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، آئی سی سی بورڈ اجلاس پھر ملتوی

05 Dec 2024
05 Dec 2024

(لاہورنیوز) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے مستقبل کے حوالے سے آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ پھر ملتوی ہوگئی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اجلاس کے لیے دبئی پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی کا اجلاس اب 7 دسمبر کو ہوگا اور یہ اس وقت ہوگا جب انڈیا پاکستان کے مؤقف پر جواب دے گا، بھارتی بورڈ کی جانب سے جواب نہ ملنے کے سبب آج کا اجلاس ملتوی ہوا۔آئی سی سی کے نئے سربراہ جے شاہ کی جانب سے اجلاس کو تعارفی قرار دیا جا رہا تھا، تاہم قوی امکان تھا کہ اس موقع پر چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے مختلف معاملات زیر بحث آئیں گے، میٹنگ میں شیڈول سمیت دیگر امور کے حوالے سے اہم ترین فیصلے بھی متوقع تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں ایونٹ کے معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی، حیران کن طور پر ایجنڈے میں بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار کا معاملہ شامل نہیں تھا۔دوسری جانب دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے کا قوی امکان ہے جبکہ پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے بجائے چیمپئنز ٹرافی ٹونیشن فارمولا دیا۔

بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان نے نیوٹرل وینیو پر بھارت سے 3 ملکی سیریز کھیلنے کی شرط بھی عائد کی، بھارت سہہ فریقی سیریز کرانے کا مطالبہ منظور نہیں کرے گا، بورڈ ممبرز کی اکثریت چیمپئینز ٹرافی ٹو نیشن فارمولا کرانے پر متفق ہو گی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے