05 Dec 2024
(لاہورنیوز) انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے آخری گروپ میچ بھی جیت لیا۔
گرین شرٹس نے جاپان کو 180 رنز سے شکست دے دی، جاپان کی ٹیم 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 63 رنز پر ڈھیر ہو گئی، محمد حذیفہ نے پانچ، محمد احمد اور احمد حسین نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 243 رنز بنائے تھے، محمد ریاض اللہ 66 اور شاہ زیب خان 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔