05 Dec 2024
(لاہور نیوز) فارمی مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
برائلر گوشت مزید 15 روپے سستا ہو کر 417 روپے کلو ہو گیا، زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے کمی ہو گئی، زندہ برائلر کا ہول سیل ریٹ 274، پرچون ریٹ 288 روپے کلو مقرر ہے، فارمی انڈے 350 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار ہیں۔
ادھر سرکاری نرخ نامے میں 4 سبزیاں اور 4 پھلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا، مارکیٹ میں اشیا سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔
پیاز 180 ، ٹماٹر 140، لہسن 780، ادرک 520 ، آلو 140 اور میتھی 80 روپے کلو بیچی جا رہی ہے، کیلا درجہ اول 160 ، درجہ دوم 120 روپے درجن فروخت ہو رہا ہے۔
مارکیٹ میں سیب کالا کولو ، 320 ، امرود 150 ، انار بدانہ 800 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔