05 Dec 2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار 830 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں 545 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار 104 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔