اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

جام کمال سے روانڈا کی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال

05 Dec 2024
05 Dec 2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے روانڈا کی ہائی کمشنر نے ملاقات کی، ملاقات میں نئی تجارتی منڈیوں تک رسائی اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت تجارت سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو بڑھانے کے بے شمار مواقع موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ روانڈا پاکستان کو چائے برآمد کر سکتا ہے جبکہ پاکستان روانڈا کو چاول فراہم کر سکتا ہے۔

انہوں نے پاکستان کی ’’لک افریقہ پالیسی‘‘ کے تحت اہم کاروباری شعبوں کی نشاندہی کرنے اور سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنے کی تجویز پیش کی، وزیر تجارت نے بجلی، زرعی مشینری، خوراک اور دواسازی جیسے شعبوں میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کاروباری برادریوں کے درمیان میچ میکنگ کو آسان بنانے کے لئے روانڈا اور پاکستان کے چیمبر آف کامرس کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی تجویز پیش کی۔

روانڈا کی ہائی کمشنر  نے پاکستان کی الیکٹرک بائیک اور آٹو موبائل سیکٹر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے