05 Dec 2024
(لاہور نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت نیشنل ٹیکس کونسل کا اجلاس ہوا۔
وفاقی وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی اور صوبائی سطح پر ٹیکسوں میں ہم آہنگی پر غور کیا گیا، وفاقی اور صوبائی سطح پر ٹیکس کی شرح میں یکسانیت پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا، وفاق اور صوبوں کا گنجائش کے مطابق ٹیکس آمدن بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
رئیل اسٹیٹ، پراپرٹی اور زرعی آمدن بڑھانے کے لئے تجاویز پر غور کیا گیا، صوبوں میں سیلز ٹیکس کی آمدن بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی، ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے بین الاقوامی تجربات سے استفادہ حاصل کرنے پر اتفاق ہوا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے تمام متعلقہ محکموں سے مشاورت کریں گے، ٹیکس کے نظام کو جدید انداز سے اپ گریڈ کیا جائے گا۔