05 Dec 2024
(لاہور نیوز) پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون کے فروغ کا معاہدہ ہو گیا۔
دونوں ملکوں میں دوطرفہ تجارت کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کئے گئے، پاکستان اور روس کے درمیان 9 ویں بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس ہوا، روس اور پاکستان کے درمیان 8 معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوئی، صنعتی شعبے میں تعاون کے فروغ سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے تقریب میں شرکت کی، انہوں نے کہا پاکستان روس کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ مل رہا ہے۔