اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز سست روی کا شکار،انٹرنیٹ صارفین بدستور پریشان

05 Dec 2024
05 Dec 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان بھر میں سوشل میڈیا سروسز بدستور سست روی کا شکار ہیں جس کے باعث انٹرنیٹ صارفین کی مشکلات بھی برقرار ہیں۔

انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث صارفین کیلئے واٹس ایپ اور دیگر ایپس پر تصاویر، ویڈیوز اور وائس نوٹ بھیجنا اور وصول کرنا بھی دشوار ہوگیا۔

ملک کے مختلف حصوں سے وائی فائی اور موبائل ڈیٹا سروس متاثر ہونے کی شکایات بھی سامنے آنے لگی ہیں۔

آئی ٹی ماہرین نے انٹرنیٹ کی سست روی سے ملکی معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

چیئرمین پاشا سجاد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ آئی ٹی انڈسٹری کیلئے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، ایک گھنٹہ انٹرنیٹ کی بندش سے آئی ٹی انڈسٹری کو 9 لاکھ 10 ہزار ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی انڈسٹری میں ایک ڈالر لگانے سے حکومت کو 49 ڈالر ملتے ہیں، حکومت نے آئی ٹی سکلز سے متعلق کافی کام کیا، حکومت کو آئی ٹی انڈسٹری کو ٹیکس چھوٹ دینا ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے