اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کابینہ نے ٹولنٹن مارکیٹ اپ گریڈیشن منصوبے کی منظوری دیدی

04 Dec 2024
04 Dec 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کابینہ نے ٹولنٹن مارکیٹ اپ گریڈیشن منصوبے کی منظوری دے دی۔

لاہور کی قدیم ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن اور ری ماڈلنگ کا منصوبہ بنا لیا گیا، ایل ڈی اے نے ٹولنٹن مارکیٹ اپ گریڈیشن منصوبے کا مفصل ڈیزائن تیار کر لیا، ٹولنٹن مارکیٹ اپ گریڈیشن کے بعد کیسی ہو گی لاہور نیوز نیا ڈیزائن سامنے لے آیا۔

ٹولنٹن نمائش ہال کے نام سے ٹولنٹن مارکیٹ 1864ء میں تعمیر کی گئی، جیل روڈ پر ٹولنٹن مارکیٹ کا قیام 1992ء میں عمل میں لایا گیا، مارکیٹ میں پولٹری ، پرندوں کی فروخت اور خوراک کے کاروبار کیلئے 300 دکانیں تعمیر کی گئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ٹولنٹن مارکیٹ کے مسائل اور اپ گریڈیشن کا تفصیلی سروے مکمل کر لیا گیا، صفائی کے ناقص انتظامات، لوڈنگ اور اَن لوڈنگ کے لئے جگہ نہ ہونا بنیادی مسائل قرار دیئے گئے، تجاوزات، پارکنگ اور سروسز کی عدم دستیابی بھی بڑے مسائل ہیں۔

ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے مختلف محکمے مل کر کام کریں گے، دکانوں کی فیس اپ لفٹنگ، یونیفارم بورڈز کی تنصیب اور ویسٹ ڈسپوزل سسٹم متعارف کرایا جائے گا، بیت الخلاء اور صفائی کے سٹیشنز ٹولنٹن مارکیٹ میں بنائے جائیں گے، سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم کو بھی بہتر بنایا جائے گا، اپ گریڈیشن کے بعد ٹولنٹن مارکیٹ کی تمام دکانیں ایک جیسی اور مختلف سیکشنز میں نظر آئیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے