اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اینٹی سموگ پلان، سرکاری اور نجی گاڑیوں کی جانچ پڑتال کرانے کا فیصلہ

04 Dec 2024
04 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اینٹی سموگ پلان کے تحت سرکاری اور نجی تمام گاڑیوں کی جانچ پڑتال کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب بھر میں تمام گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیئے گئے، چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ اتھارٹی سے تصدیق نامہ حاصل کرنا ہو گا، تمام صوبائی وزارتوں کے سیکرٹریوں اور پنجاب بھر کے تمام کمشنرز کو حکم نامہ بھجوا دیا گیا۔

پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سموگ کی ایک وجہ گاڑیوں کا دھواں ہے، گاڑیوں کی بڑھتی تعداد ماحول اور انسانی زندگی پر منفی اثرات بڑھا رہی ہے، تمام وزارتوں اور ان کے ذیلی محکموں کے زیر استعمال تمام گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کئے جائیں، 30 جنوری تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے، تمام وزارتوں اور محکموں کو اس تاریخ تک گاڑیوں کا معائنہ کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے