اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سعودی عرب سے دوستانہ میچ: قومی ویمن فٹبال ٹیم کو این او سی جاری

04 Dec 2024
04 Dec 2024

(ویب ڈیسک) سعودی عرب سے دوستانہ میچ کیلئے قومی ویمن فٹبال ٹیم کو این او سی جاری کر دیا گیا۔

وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کی اجازت کے بعد قومی ویمن فٹ بال ٹیم آج قطر کے شہر دوحہ روانہ ہو گی، اہم اجازت نامے کے اجرا میں تاخیر کے سبب تمام منتخب کھلاڑی قومی سکواڈ کا حصہ نہ بن سکیں، برطانوی شہریت کی حامل قومی ویمن کپتان ماریہ خان اور کھلاڑی یسریٰ خان براہ راست لندن سے دوحہ پہنچیں گی۔

قومی فٹبال ٹیم سعودی ویمن فٹ بال ٹیم سے دوستانہ میچ ہفتے کو کھیلے گی، جبکہ میچ سے قبل قطر میں سہ روزہ قومی ویمن کیمپ کا انعقاد ہو گا، دوحہ میں کیمپ کے اخراجات سعودی فٹبال فیڈریشن برداشت کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سکواڈ میں 8 رکنی سپورٹنگ سٹاف بھی شامل ہے، دوستانہ میچ کے بعد قومی ویمن ٹیم 9 دسمبر کو واپس وطن پہنچ جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے