اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

انٹرنیٹ سپیڈ کا مسئلہ 3 ماہ میں حل ہونے کا امکان

04 Dec 2024
04 Dec 2024

(لاہور نیوز) پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین سجاد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سپیڈ کا مسئلہ 3 ماہ میں حل ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سجاد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ اگر واٹس ایپ پر میسج جا رہا ہے لیکن تصویر نہیں تو امکان ہے مانیٹرنگ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگرانی یا فائر وال کی تنصیب ہر ملک میں ہوتی ہے، شاید طریقہ کار میں کچھ کمی ہے، غلط مواد شیئر کرنے پر امریکا میں 10 منٹ کے اندر سکیورٹی اہلکار گھر پر آ جاتا ہے۔

چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ فکسڈ لائن انٹرنیٹ میں مسئلہ نہیں، فل ٹائم آئی ٹی ورکرز کو مسئلہ نہیں بلکہ پارٹ ٹائم آئی ٹی ورکرز کو فکسڈ لائن نہ ہونے سے مسائل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے انٹرنیٹ کی سپیڈ کے سبب آئی ٹی کمپنیز کے پاکستان چھوڑنے کی تردید کر دی۔

چیئرمین پاشا سجاد سید کا کہنا ہے کہ کوئی ایک آئی ٹی کمپنی پاکستان چھوڑ کر نہیں گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے