اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

انتخابی عمل میں جینڈرزکی شمولیت کیلئے جامع فریم ورک کا اعلان

03 Dec 2024
03 Dec 2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے ملک میں انتخابی نظام میں جینڈرزکی شمولیت کے لیے جامع فریم ورک کا اعلان کر دیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق جینڈر مین سٹریمنگ اینڈ سوشل انکلوژن فریم ورک 2024ء سے 2028ء تک نافذ العمل ہو گا، یہ فریم ورک ایشیا پیسیفک خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جو انتخابی عمل میں مکمل جینڈر اور سماجی شمولیت پر مرکوز ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جینڈر ونگ نگہت صدیق کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد خواتین، اقلیتوں، معذور افراد اور خواجہ سراء افراد کے لیے انتخابی عمل کو زیادہ سے زیادہ شمولیتی اور رسائی پذیر بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فریم ورک میں انتخابی قوانین، پالیسیوں اور طرز العمل کے جائزے اور ترمیم کے اقدامات شامل ہیں، اکیڈمیا، پارلیمان، الیکشن کمیشن کے عملے اور خواتین کے سیاسی حقوق سے متعلق تنظیموں سے وسیع پیمانے پر مشاورت کی گئی ہے۔

نگہت صدیق کا کہنا تھا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں کل ووٹروں میں خواتین کی تعداد 46 فیصد ہے، الیکشن کمیشن کا مقصد اپنے انتظامی ڈھانچے میں جینڈر اور سماجی شمولیت کے اصولوں کو مضبوط کرنا ہے۔

دوسری جانب کنٹری ڈائریکٹر آئی ایف ای ایس شبیر احمد نے اس اہم اقدام پر الیکشن کمیشن کو مبارکباد پیش کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے