03 Dec 2024
(لاہور نیوز) چند روز معمولی کمی کے بعد عالمی و ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 7 ڈالرز فی اونس اضافہ ہوا ہے جس کے بعد عالمی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونا 2 ہزار 640 ڈالرز کا ہو گیا ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی بازاروں میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کے دام 700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے ہو گئے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے ہو گئی ہے۔