اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سپیشل ہیروز کی حوصلہ افزائی کرنا اجتماعی ذمہ داری ہے: مریم نواز

03 Dec 2024
03 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سپیشل ہیروز کی حوصلہ افزائی اور معاونت کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

سپیشل افراد کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم کے سپیشل ہیروز کو سلام، آپ ہمارا فخر ہیں، معاشرے کی اصل خوبصورتی یہ ہے جب سپیشل ہیروز کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم ہوں۔

مریم نواز  نے کہا ہے کہ خصوصی افراد اپنے جذبے سے دنیا کو حیران کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سپیشل ہیروز کی حوصلہ افزائی اور معاونت کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت خصوصی افراد کی زندگیوں کو آسان اور باوقار بنانے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نادار سپیشل ہیروز کے لئے "ہمت کارڈ" لانچ کیا ہے، ہمت کارڈ سے نادار سپیشل افراد کو ہر سہ ماہی میں ساڑھے 10 ہزار روپے ملیں گے، سپیشل افراد اورنج لائن، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میٹروبس میں بھی ہمت کارڈ کے ذریعے مفت سفر کر سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ سپیشل ہیروز کو ہیرنگ ایڈ، ویل چیئر اور مصنوعی اعضا بھی فراہم کئے جا رہے ہیں، لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سینٹر بنائیں گے، خصوصی تعلیم کے فروغ کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ سینٹر قائم کئے جا رہے ہیں۔

مریم نواز  نے مزید کہا ہے کہ سپیشل ہیروز کے لئے میرے در ہمیشہ کھلے ہیں، پنجاب ایسی ترقی کرے گا کہ کوئی بھی ترقی سے پیچھے نہ رہے گا، سپیشل افراد ہمدردی کے نہیں بلکہ عزت اور عملی اقدامات کے مستحق ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے