02 Dec 2024
(لاہورنیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کمی کیساتھ 2633 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1457 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 340 روپے ہوگئی۔