اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

یو اے ای دنیا بھر میں جدت اور ترقی کی مثال ہے: مریم نواز

02 Dec 2024
02 Dec 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) دنیا بھر میں جدت اور ترقی کی قابل تقلید مثال ہے۔

اپنے ایک بیان میں مریم نواز شریف نے متحدہ عرب امارات کے عوام کو 53 ویں قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای سے پاکستان کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، متحدہ عرب امارات دنیا بھر میں جدت اور ترقی کی قابل تقلید مثال ہے، یو اے ای نے قدیم روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ترقی کی معراج حاصل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ورک فورس نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا، یو اے ای کے قومی دن پر اپنے بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، متحدہ عرب امارات مسلم دنیا کا اہم ترین ملک ہے، یو اے ای کی ترقی دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا پورا ساتھ دیا ہے، یو اے ای کی اقتصادی اور سفارتی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے، دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، یو اے ای کی مزید ترقی اور استحکام کے لئے دعا گو ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے