اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، 21 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا

02 Dec 2024
02 Dec 2024

(لاہور نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا جس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے جس میں 21 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔

ذرائع کے مطابق ایجنڈے میں بگاس سے بجلی بنانے والے 8 پاور پلانٹس کے ٹیرف کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا، ان آٹھ کمپنیوں میں جے ڈی ڈبلیو، چنیوٹ پاور، حمزہ شوگر، الموعیز، انڈسٹری، تھل انڈسٹریز اور چنار انرجی شامل ہیں۔

اجلاس کے دوران ٹیکس کے حصول کیلئے کئے گئے اقدامات پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی، وزراء اور وفاقی سیکرٹریوں کو بیرون ملک بزنس کلاس پر سفر کی اجازت پر غور ہو گا، سٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2024 کی منظوری پر بھی فیصلہ ہو گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بیرون ملک پاکستان چیئرز کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں کی تجدید کی منظوری کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری بھی متوقع ہے۔

اجلاس میں مارکیٹ میں یوریا قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کیلئے کابینہ کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو سٹریٹجک ریاستی ادارہ قرار دیا جائے گا، ادویات کیلئے قومی قیمت کمیٹی کی تشکیلِ نو پر بھی کابینہ بحث کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے