01 Dec 2024
(ویب ڈیسک)پاکستانی باڈی بلڈر احسن اسلم نے ایک اور انٹرنیشنل گولڈ میڈل جیت لیا۔
احسن اسلم نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں مینز فزیک میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا، چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 800 سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔واضح رہے کہ 2 ماہ قبل بھی احسن اسلم نے امریکا میں گولڈ میڈل جیت کر قومی پرچم سربلند کیا تھا، احسن اسلم کے مطابق وہ اپنی مدد آپ کے تحت بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔