(لاہورنیوز)ہلے ٹی 20 میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف دے دیا۔
بلاوائیو میں ہونیوالے 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عمیر یوسف اور صائم ایوب نے کیا تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور عمیر یوسف 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 57 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب صائم ایوب 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ چوتھی وکٹ عثمان خان کی گری جو 39 رنز بنا کر چلتے بنے۔
کپتان سلمان علی آغا 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ طیب طاہر 39 اور عرفان خان 27 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔
خیال رہے سلمان علی آغا دوسری بار پاکستان کی قیادت کررہے ہیں جبکہ عمیر بن یوسف نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا ہے۔