اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بین الملکی تعلقات کی بہتری کیلئے ثقافتی سفارتکاری اہم ہے: اسحاق ڈار

01 Dec 2024
01 Dec 2024

(لاہور نیوز) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکوں کے درمیان بین الملکی تعلقات کی بہتری کیلئے ثقافتی سفارت کاری اہم ہے۔

پفوا چیریٹی بازار اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پفوا بازار جیسی تقریبات سال میں دو بار منعقد ہونی چاہئیں، پفوا بازار کیلئے سفارتکاروں کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکوں کے درمیان بین الملکی تعلقات کی بہتری کیلئے ثقافتی سفارتکاری اہم ہے، چیریٹی بازار کا انعقاد بھی سفارتکاری کا حصہ ہے، پفوا چیریٹی بازار کے انعقاد پر پفر منتظمین کو سراہتا ہوں، نمائش اور ثقافتی شوز بھی پفوا چیریٹی بازار کا حصہ ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پفوا چیریٹی بازار کا انعقاد مختلف ثقافتوں کو قریب لانے کے حوالے سے اہم ہے، ہر ملک کی ثقافت ایک الگ پہچان رکھتی ہے، چیریٹی بازار لوگوں کو مختلف ثقافتوں کو دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے، چیریٹی بازار کا مقصد پسے ہوئے طبقات کی فلاح میں حصہ ڈالنا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے