اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: ڈیڈ لاک ووٹنگ کے مرحلے سے پہلے ختم ہونے کا امکان

01 Dec 2024
01 Dec 2024

(لاہور نیوز) چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے معاملے پر موجود ڈیڈ لاک ووٹنگ کے مرحلے سے پہلے ختم ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کے ساتھ نیا فارمولہ شیئر کیا ہے، نئے فارمولے کے تحت بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان بھی اپنے میچز نیوٹرل وینیوز پر کھیلے گا، پاکستان نیا فارمولا اگلے تین برس کے آئی سی سی ایونٹس پر لاگو کرنا چاہتا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نئے فارمولے کے تحت بھارت کے میچز دبئی میں ہوں گے، پاکستان برابری کی بنیاد پر بھارت کے ساتھ چلنا چاہتا ہے، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے آئی سی سی میٹنگ آج کسی بھی وقت ہونے کا امکان ہے، نئے فارمولے کو ہائبرڈ ماڈل نہیں بلکہ کوئی اور نام دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی سید محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملات چل رہے ہیں کوشش کریں گے کہ جو پاکستان کے لئے بہترین ہو وہ حاصل کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا وعدہ ہے اب جو بھی ہو گا برابری کی بنیاد پر ہو گا، اب جو بھی فارمولا بنے گا وہ مستقبل کے لیے مثال بنے گا، اب بات صرف چیمپئنز ٹرافی تک محدود نہیں۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے