01 Dec 2024
(لاہور نیوز) بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نیپال نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کوجیت کیلئے 95 رنزکاہدف دیا جسے پاکستانی اوپنرز نے صرف 5.3 اوورز میں مکمل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے کامران اختر نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 گیندوں پر ایک چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے 63 اور بابر علی نے 32 رنز بنائے۔
قبل ازیں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنزبنائے تھے، نیپال کی جانب سے دروگا دتہ نے 42 گیندوں پر 40 رنز کی اننگ کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے مطیع اللہ نے 4 اوورز میں صرف 5 رنزکے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔