اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار

01 Dec 2024
01 Dec 2024

(لاہور نیوز) پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا کلیدی کردار ہے۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور موثر حکومتی پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

پاکستانی سفیر برائے امریکا کی نیویارک کے سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات ہوئی جس میں نیویارک چیمبر آف کامرس نے سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کے ٹیکسٹائل، لیدر، سرجیکل اور آئی ٹی کے شعبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور زراعت کے ساتھ ساتھ کان کنی اور سیاحت کے شعبوں میں بھی وسیع سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کی بے پناہ صلاحیتوں کی یقین دہانی کرائی۔

امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاکستان کی سرمایہ کاری دوست پالیسیاں اور جغرافیائی اہمیت غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی موزوں قرار دی گئی، غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے مراعات اور مواقع، پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مرکز قرار دیا گیا۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے معاشی استحکام کی کاوشیں خوش آئند ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے