30 Nov 2024
(لاہور نیوز) مہنگائی کا سونامی غریب کے ارمان بھی بہا لے گیا، موسمی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں۔
انتظامیہ کی غفلت صارفین پر بھاری پڑنے لگی، بازار میں ہر طرف مہنگائی ہی مہنگائی ہے، سبزیاں، پھل، گوشت اور انڈے غریب کی پہنچ سے دُور ہو گئے، شہریوں نے انتظامیہ سے مہنگائی کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سبزیاں سرکاری ریٹ کے برعکس فروخت کی جا رہی ہیں، پیاز 160 روپے کلو، ٹماٹر 200 روپے کلو، لہسن چائنہ 780 روپے کلو، ادرک تھائی 550 روپے کلو، سبز مرچ 160 روپے کلو، اروی 160 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
پھل سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں، کیلا درجہ اول 150 روپے فی درجن، امرود 100 روپے سے 130 روپے فی کلو اور خربوزہ 250 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔