اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پیپلز پارٹی کے قیام کے 57 برس مکمل، بلاول یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کریں گے

30 Nov 2024
30 Nov 2024

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام کے 57 برس مکمل ہو گئے ہیں، جیالے آج پارٹی کا یوم تاسیس جوش وجذبے سے منا رہے ہیں، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری تقریبات سے خطاب کریں گے۔

57 سال قبل فوجی حکمراں کی کابینہ سے مستعفی ہو کر شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ترقی پسندوں سے مل کر پاکستان پیپلز پارٹی قائم کی۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ دے کر پیپلز پارٹی کو پورے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنایا، ملک کے منتخب وزیراعظم بنے، آئین دیا اور پھر جنرل ضیاء کے ہاتھوں تختہ دار پر لٹک گئے۔

والد کے بعد پارٹی کی کمان بے نظیر بھٹو شہید نے سنبھالی، جنرل ضیاء کا مقابلہ کیا، دوبار وزیراعظم بنیں، جنرل مشرف کیخلاف بھی ڈٹ کر لڑیں اور پھر دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت پائی۔

اس وقت پارٹی کی کمان بلاول بھٹو زرداری نے سنبھال رکھی ہے، انہوں نے ملک میں جمہوریت بحال کرائی اور اب مسلم لیگ ن کے ساتھ ملک مخلوط حکومت بنا رکھی ہے، ان کے والد آصف علی زرداری اس وقت صدر مملکت ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے