اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 298.69 قیمت فروخت : 299.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 346.86 قیمت فروخت : 347.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.66 قیمت فروخت : 181.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.64 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 240600 دس گرام : 206200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 220548 دس گرام : 189015
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2767 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سستی نان روٹی ملنے پر شہری خوش، تنور مالکان حکومت سے نالاں

19 Apr 2024
19 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہوریوں کو روٹی 16 جبکہ نان 20 روپے کا ملنے لگا تاہم ابھی بے شمار علاقوں میں نان اور روٹی مہنگی بیچی جا رہی ہے۔

5روز سے لاہور میں سستی نان روٹی کا شور ہے، حکومت کی جانب سے کئے جانے والے کریک ڈاؤن کا یہ فائدہ ہوا ہے کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں روٹی 16 جبکہ نان 20 روپے کا مل رہا ہے، انارکلی، شالامار، مزنگ، سمن آباد، اقبال ٹاؤن، رائیونڈ، جوہر ٹاؤن، اچھرہ و دیگر علاقوں میں نان روٹی سستی دستیاب ہے، شہر کے پوش علاقوں سمیت دیگر کئی ایریاز میں نان اور روٹی ابھی مہنگی بیچی جا رہی ہے۔

وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے نان روٹی کی قیمت کا نوٹیفکیشن باقاعدہ فارمولا طے کر کے جاری کیا گیا۔

 سستی نان روٹی ملنے پر شہری خوش جبکہ تنور مالکان حکومت سے نالاں ہیں، ایک طرف ضلعی انتظامیہ حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کروا رہی ہے تو دوسری جانب تنور مالکان اسے جبر قرار دے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے