اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 239400 دس گرام : 205300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219448 دس گرام : 188190
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2752 دس گرام : 2362
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سعودیہ کیساتھ سرمایہ کاری پر معاملات جلد طے ہو جائینگے: مصدق ملک

19 Apr 2024
19 Apr 2024

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری کے منصوبوں کی فیزبیلٹی سمیت تمام معاملات اسی ماہ طے ہو جائیں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام “دنیا کامران خان کے ساتھ” میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ 27 اپریل کو وفد  سعودی عرب جائے گا، سعودی عرب میں 27 تاریخ کو سرمایہ کاری کے حوالے سے روڈ میپ طے ہو جائے گا، بہت جلد بڑی خوشخبری ملے گی، آئی ٹی کے اندر پرائیویٹ سیکٹر کا وفد آئے گا۔

وفاقی وزیر پٹرولیم نے مزید کہا ہے کہ سعودی وفد سے زراعت اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بھی بات ہوئی،توانائی، ریلوے اور بڑے ڈیمز کے حوالے سے بڑے منصوبوں پر بھی بات ہوئی، ہم نے مشترکہ طور پر سعودی عرب اور پاکستان کا فائدہ سوچنا ہے، ہم نے کلین انرجی کے حوالے سے بھی کام کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے