اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 298.69 قیمت فروخت : 299.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 346.86 قیمت فروخت : 347.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.66 قیمت فروخت : 181.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.64 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 240600 دس گرام : 206200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 220548 دس گرام : 189015
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2767 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں کو پلاسٹک فری زون بنانے کا فیصلہ

19 Apr 2024
19 Apr 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں کو پلاسٹک فری زون بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈی جی وائلڈلائف مدثرریاض ملک کی جانب سے وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں کو عملدرآمد کیلئے خصوصی مراسلہ ارسال کردیا گیا۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں میں کاغذ اور کپڑے کے تھیلے استعمال کریں، تمام وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی یقینی بنائیں۔

ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ  سیاحوں کو پلاسٹک آلودگی کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کریں، پلاسٹک مصنوعات کا نعم البدل استعمال کریں، پلاسٹک کی ری سائیکلنگ کا عنصر اجاگر کیاجائے، وائلڈلائف افسران حکام بالا کی ہدایات پر من وعن عمل کریں۔

مدثر ریاض ملک نے مزید کہا کہ تمام وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں میں پلاسٹک آلودگی کے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے