اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 314.00 زندہ مرغی
  • 455.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.72 قیمت فروخت : 906.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248000 دس گرام : 212600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227332 دس گرام : 194882
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3055 دس گرام : 2622
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تحریک انصاف کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق وائٹ پیپر جاری

02 May 2024
02 May 2024

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق 300 صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر جاری کر دیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر، عمر ایوب، شبلی فراز  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ہمیں کوئی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی، تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان بھی لے لیا گیا، فارم 47 کے ذریعے ہماری جیت کو شکست میں تبدیل کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ قومی اسمبلی کی 180 سیٹیں ہم جیت چکے تھے، ہماری سیٹیں فارم 47 کے تحت دوسری جماعتوں کو دی گئیں، جلد سے جلد ہماری پٹیشن کو سپریم کورٹ میں سنا جائے، انکوائری کمیشن بنے جو دیکھے تحریک انصاف کو کیسے ہروایا گیا۔

عمر ایوب

عمر ایوب نے کہا کہ ہماری سیٹوں کو فارم 47 کے ذریعے تبدیل کیا گیا، وائٹ پیپر کے 300 پیج میں تمام شواہد موجود ہیں، الیکشن کمیشن نے مخالفین کے 100 ووٹ کو ایک ہزار کر دیا، انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر بھی فوری مستعفی ہوں، چیف الیکشن کمشنر  نے عوام کی امانت میں کھلم کھلا خیانت کی۔

شبلی فراز

شبلی فراز  نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم کو شفاف الیکشن سوٹ نہیں کرتا، تینوں جماعتوں نے اسی لئے ای وی ایم کی مخالفت کی تھی، پی ڈی ایم ون میں ملکی اکانومی کی تباہی ہوئی، تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد کیا گیا اور ڈرایا دھمکایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سے انتخابی نشان چھیننے سے بڑا ظلم سیاسی تاریخ میں نہیں ہو سکتا، سلام ہے عوام کو جنہوں نے بلے کا نشان نہ ہونے کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ دیئے، عوام  نے بانی پی ٹی آئی کے نام پر تین کروڑ سے زائد ووٹ دیئے، عوام  نے الیکشن میں اپنا حق ادا کر دیا تھا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے