اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.09 قیمت فروخت : 904.72
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243300 دس گرام : 208600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223023 دس گرام : 191215
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2935 دس گرام : 2519
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فیروز خان اور عائزہ خان نئے پراجیکٹ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ عائزہ خان نئے پراجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

رپورٹس کے مطابق عائزہ خان اور فیروز خان وہ دو انتہائی باصلاحیت اور مقبول پاکستانی اداکار ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی زبردست فین فالوونگ رکھتے ہیں۔

دونوں اداکاروں کو اس وقت اپنی ہٹ پرائم ٹائم ڈرامہ سیریلز سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

عائزہ خان کو’ جان جہاں‘ میں ماہ نور کے کردار میں پسند کیا جا رہا ہے جبکہ فیروز خان کو ’خمار‘ میں اپنی اداکاری کی وجہ سے پذیرائی مل رہی ہے۔

عائزہ خان اور فیروز خان اس وقت اپنے آنے والے میگا پراجیکٹ کے حوالے سے خبروں میں ہیں جس میں وہ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

ڈرامے کی تفصیلات سوشل میڈیا پورٹل پاکستانی سینما نے اپنے آرٹیکل میں شیئر کی ہیں۔


آرٹیکل کے مطابق عائزہ اور فیروز جلد ہی ایک ڈرامہ سیریل میں نظر آئیں گے جس کی ہدایات فاروق رند دیں گے جو اس وقت ’عشق مرشد‘ سے شہرت حاصل کر رہے ہیں جبکہ مصباح نوشین ڈرامے کی لکھاری ہوں گی۔

فیروز اور عائزہ نے اس سے قبل نجی ٹی وی کے لیے ڈرامہ سیریل ’’بکھرا میرا نصیب‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے