اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کردی

05 May 2024
05 May 2024

(لاہور نیوز) کلیدی آئینی عہدوں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر  پیپلزپارٹی کو وفاقی حکومت میں شمولیت کی پیشکش کی جس پر  مشاورت جاری کا عمل جاری ہے،  پیپلز پارٹی کی  حکومت میں شمولیت پر اہم وفاقی وزارتیں ملنے کا قوی امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہی بھی پیپلز پارٹی کو دی جائیگی، اتفاق رائے کی صورت میں بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن روبینہ خالد ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرمملکت، چیئرمین سینیٹ کے بعد پی پی پی کو دو اور اہم آئینی عہدے گورنرز کی صورت میں مل چکے تاہم پیپلزپارٹی کی جانب سے کابینہ کا حصہ بننے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

پی پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ  پارٹی کے سی ای سی اجلاس یا پھر ممبران کو نسل سے مشاورت کے بعد حکومت میں شمولیت سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا، کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ بھی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے ہی کیا تھا اب بھی فیصلہ سی ای سی ہی کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے