اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی

25 Apr 2024
25 Apr 2024

(لاہور نیوز) نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی، تمام نجی اداروں کے نام میں استعمال ہونے والا لفظ نیشنل ختم کروانے کی ہدایت کر دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے نئی یونیورسٹی کے قیام کے اعلان کے بعد منظوری دی، وزیر اعظم کی ہدایت پر تمام وزارتوں اور اداروں کو بھی فیصلے کے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع وفاقی کابینہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ وزارتیں اور ادارے نجی شعبے کو کمپنیوں اور اداروں کیلئے لفظ نیشنل کا استعمال فوری رکوانے کی ہدایت دی گئی ہے، نجی یونیورسٹیوں اور کمپنیوں میں کوئی بھی ایسا لفظ استعمال نہ کیا جائے جس سے سرکاری ادارے کا تاثر ملے۔

دوسری جانب کابینہ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور اداروں سے عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے